بڑی کرنسیوں کی منسوخی کے معاملے پر گزشتہ چار دنوں سے پارلیمنٹ کی
کارروائی ٹھپ کر کے رکھ دینے والی اپوزیشن جماعتوں نے آج اس معاملے پر مزید
یکجہتی دکھاتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اپنے مطالبات کی حمایت میں
دھرنا دیا اورمظاہرہ کیا۔ دس سے زیادہ اپوزیشن پارٹیوں کے قریب 200 ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کی
كارروائی شروع ہونے سے پہلے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے
جمع ہوکر کافی
دیر تک اپنے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیااورپارلیمنٹ کے
دونوں ایوانوں میں بڑی کرنسیوں کی منسوخی پربحث کے دوران وزیر اعظم نریندر
مودی کے موجود رہنے کے ساتھ ہی اس معاملے پر لوک سبھا میں ضابطہ 56 کے تحت
کام روکو تجویز کے ذریعے بات چیت کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ اپوزیشن والے اپنے ان مطالبات کو منوانے کے لئے گزشتہ چار دنوں سے بڑے
پیمانے پر متحرک ہیں جس کی وجہ سے دونوں ایوانوںمیں کوئی کام کاج نہیں ہو
پایا ہے۔